وکٹ اچھا تھا لیکن ہم نے رنز کم کیے تھے, الزاری جوزف
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے الزاری جوزف کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھا تھا لیکن ہم نے رنز کم کیے تھے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں الزاری جوزف نے کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی ٹیم اچھا کرتی ہے، کبھی اچھا نہیں ہوپاتا۔
انہوں نے کہا کہ بقیہ میچز میں اچھا کھیل کر باؤنس بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل گیارہ کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی زیر کرلیا۔
اس فتح کے ساتھ زلمی کی پلے آف مرحلے کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.