by Rao Imran Suleman
Rao Nama

IMF منیجنگ ڈائریکٹر کی پاکستان کی اصلاحات و معاشی استحکام کی تعریف

آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی اصلاحات اور معاشی استحکام کی تعریف کی ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت کو سراہا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل معاشی ترقی کو برقرار رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لیے اہم ہوگا۔



PNP

Comments are closed.