by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حیدرآباد کیخلاف راولپنڈیز کی بیٹنگ جاری

—اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف راولپنڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے 24 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں آج پنک ڈے منایا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپ اور پنک ربن لگا کر میدان میں اترے۔

 کمنٹیٹرز اور پریزنٹر بھی پنک شرٹس پہن کر بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کا حصہ بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ میں آج دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا تھا۔



PNP

Comments are closed.