by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولا کوٹ میں ’را‘ کا مقامی ایجنٹ گرفتار

—’جیو نیوز‘ گریب

راولا کوٹ پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

آئی جی آزاد کشمیر پولیس کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ ملزم عرفان حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا، ملک دشمن عناصر حساس معلومات کو دشمن تک پہنچا رہے تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، ’را‘ کا ہینڈلر مختلف لوگوں کو ویڈیو اور لوکیشنز کے حساب سے پیسے دیتا تھا۔

آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون یا صحافی بن کر لوگوں کو ٹریپ کیا جا رہا ہے، عوام ہوشیار رہیں، سادگی میں دشمن کی کسی سازش کا حصہ نہ بنیں۔

لیاقت علی ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سر زمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، را کا یہ ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کر رہا تھا۔



PNP

Comments are closed.