معروف ماہر قانون اور دانشور رضا کاظم کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جناز ہ میں دوست احباب، وکلا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی گئی، جس سینئر قانون دان حامد خان ،سلیمہ ہاشمی، اداکار نورالحسن سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
96 سالہ رضا کاظم وکالت کے علاوہ اور فنون لطیفہ سے بھی وابستہ رہے۔ کئی کتابیں لکھیں۔ ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء دور میں جیل بھی کاٹی۔
رضا کاظم عالمی سطح کے مقدمات لڑا کرتے تھے۔ انھوں نے ساگر وینا کے نام سے کلاسیکل ساز بھی ایجاد کیا۔ وہ ماڈل جگن کاظم کے ماموں اور اینکرپرسن نسیم زہرہ کے بھائی تھے۔
PNP
Comments are closed.