by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسکول کی عمارت کا معائنہ نہیں ہوا تھا، خستہ حالی کے باوجود رجسٹریشن کی گئی

پشاور میں گرنے والی اسکول کی عمارت کا معائنہ نہیں ہوا تھا، سرکاری ذرائع کے مطابق نجی اسکول مارچ 2026 میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا تھا۔

بلڈنگ خستہ حال ہونے کے باوجود اسکول کی رجسٹریشن کی گئی۔

ایم ڈی خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی جاوید اقبال کے مطابق پی ایس آر اے کے پاس عمارتوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والی ٹیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلاس رومز اور دیگر انتظامی معیار پورے ہونے پر اسکول رجسٹرڈ کیا، خستہ عمارتوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہے، اسکول بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔



PNP

Comments are closed.