by Rao Imran Suleman
Rao Nama

یمن کے صدارتی محل پر حوثیوں نے 5 میزائل داغ دیے ،4 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

عدن:یمن کے جنوبی شہر عدن میں واقع صدارتی محل، معاشیق کمپلیکس، پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا تاہم حملے کے وقت محل میں موجود یمنی وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔

یمنی حکام کے مطابق حوثیوں نے جمعرات کے روز صدارتی کمپلیکس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے کمپلیکس پر مجموعی طور پر 5 میزائل داغے گئے۔

دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں صدارتی کمپلیکس کے اندر قائم سعودی افسران کے زیر انتظام ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ یمنی وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔

PNP

Comments are closed.