by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تھائی لینڈ کی ملکہ خود شاہی طیارہ اڑا کر جاپان پہنچ گئیں

ٹوکیو: تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے جمعرات 14 اکتوبر 2026 کو تھائی شاہی بیڑے کا بوئنگ 737-8Z6 مسافر طیارہ خود اڑا کر بینکاک سے جاپان تک کا 7 گھنٹے طویل سفر کامیابی سے طے کیا۔ 

ملکہ سوتھیدا بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن کی ویمنز گلوبل ایمبیسیڈر ہیں۔ وہ جاپان میں منعقد ہونے والی آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرواز کی کمان سنبھال کر ہوکائیدو ایئرپورٹ پہنچیں۔

جاپان میں لینڈنگ کے بعد ملکہ خود گاڑی چلا کر اپنے ہوٹل تک گئیں۔ ملکہ سوتھیدا کے پاس باقاعدہ کمرشل پائلٹ کا لائسنس موجود ہے اور وہ اب تک مختلف طیاروں میں تقریباً 1,190 گھنٹے پرواز کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

اس پرواز سے محض چند دن پہلے، 8 اکتوبر 2026 کو، انہوں نے سوئیڈش ساختہ جنگی طیارہ تنہا اڑا کر دنیا کی پہلی حکمران ملکہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جو سپر سونک فائٹر جیٹ اڑا چکی ہیں، تھائی لینڈ کا شاہی جوڑا اپنی پائلٹنگ کی مہارت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔



PNP

Comments are closed.