by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سرکاری بس اہلکار کا بچی پر تشدد، فوٹیج منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) لاہور کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر ایل ڈی اے اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سرکاری بس کے عملے کی جانب سے ایک بچی پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق سپیڈو بس سروس کی بس نمبر LHR EV-008 کے عملے پر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔

یہ بس پنجاب حکومت کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام چلائی جاتی ہے۔ وائرل فوٹیج میں عملے کو بچی کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ چوہنگ کے علاقے جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.