بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد گزشتہ 60 سالوں میں یہاں کی معاشی اور سماجی ترقی کی کامیابیوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 60 سال قبل شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں شی زانگ نے سوشلسٹ نظام اور عوامی جمہوری حکومت قائم کی ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو نافذ کیا ہے، ہمہ جہت طریقے سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی ہے اور پورے ملک کے ساتھ مل کر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، شی جن پھنگ کی قیادت میں مرکزی کمیٹی نے شی زانگ کے کام کو بہت اہمیت دی ہے اور شی زانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہمہ جہت ترقی اور تاریخی کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔
60 سال قبل شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد سے یہاں کی اقتصادی ترقی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔یہاں کی جی ڈی پی کو پہلے 100 ارب تک پہنچنے میں 50 سال جبکہ دوسرے 100 ارب تک پہنچنے میں صرف 6 سال لگے۔
اس عرصے کے دوران لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ غربت کے خلاف جنگ بڑے پیمانے پر جیت لی گئی ہے، اور شی زانگ ہزاروں سالوں سے مطلق غربت کے مسئلے سے مکمل طور پر نکل چکا ہے۔ شی زانگ میں اوسط عمر بڑھ کر 72.5 سال ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ شی زانگ نے اپنے انفراسٹرکچر کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔ 2024 کے اختتام تک شی زانگ کی شاہراہوں اور ریلوے لائنز کی کل لمبائِی بالترتیب 124,900 کلومیٹر اور 1،359 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور بین الاقوامی اور ملکی ہوائی روٹس کی تعداد 183 تک پہنچ گئی ۔ دیہات میں پینے کے پانی کی حفاظت کا مسئلہ بنیادی طور پر حل ہو چکا ہے ، اور تمام انتظامی دیہاتوں نے آپٹیکل فائبر اور 4 جی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔