by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عثمان خان پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے

فوٹو: ایکس پی ایس ایل 

حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 33ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان نے ملتان کے خلاف پی ایس ایل میں اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی، جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

عثمان خان نے اننگز میں 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو اہم ترین میچ میں فتح دلائی، انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2023 میں ایک اور 2024 میں دو سنچریاں اسکور کیں۔



PNP

Comments are closed.