by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نشہ آور شے کا استعمال، محمد نواز نے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

—فائل فوٹو

نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد نواز سے متعلق کی گئی کارروائی کا اعلان بھی آئی سی سی کرے گی۔

واضح رہے کہ نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے، وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔



PNP

Comments are closed.