کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شامل حسین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 اچھا رہا ہے، مجھے خود کو بہتر کرنا ہے، میچ وننگ اننگز کھیلنی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شامل حسین کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کی خاصیت ہوتی ہے، لاہور قلندرز کے اگر فاسٹ بولرز ہیں تو ہمارے اسپنرز ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا تھا، ہم نے حریف ٹیم کو کچھ میچز آسانی سے جانے دیے۔
اپنے کھیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے شامل کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد آتا ہے، بہت فرق پڑتا ہے، جب رنز کر کے آتے ہیں تو اس کا فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، سب کے پاس خود جاتا ہوں۔
PNP
Comments are closed.