سری لنکا کی فی کس آمدنی کتنی ہو گئی۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
اسلام آباد (پی این پی)سری لنکا کی فی کس آمدنی 2025 میں پہلی بار 5,000 امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔
’’ شنہوا‘‘ نے سری لنکا کے مرکزی بینک کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں فی کس آمدنی پہلی بار 5,000 امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی معیشت میں 2025 کے دوران 5 فیصد اضافہ ہوا، جو حالیہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، سری لنکا کی مجموعی گھریلو پیداوار 2025 میں بڑھ کر 32.75 ٹریلین روپے (تقریباً 105 بلین امریکی ڈالرز) ہو گئی،
جو 2024 میں 30.1 ٹریلین روپے تھی۔ اس کے علاوہ حکومت کی آمدنی بڑھ کر جی ڈی پی کے 16.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.