by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسٹریلوی ویمن کرکٹر میگن شٹ 2 میچز کیلئے معطل

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلوی ویمن کرکٹر میگن شٹ کو 2 میچز کے لیے معطل کر دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میگن شٹ نے تجویز کردہ ادویات سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ ہے جو کہ کرکٹ مقابلوں سے باہر پیش آیا، میگن شٹ نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دوا استعمال نہیں کی۔

میگن شٹ پر پابندی کا اطلاق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی ہو گا، کرکٹ آسٹریلیا میگن شٹ کی مکمل سپورٹ جاری رکھے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق توقع ہے کہ کھیل سے وابستہ تمام افراد اپنی ذمے داریوں پر سخت سے عمل کریں گے۔



PNP

Comments are closed.