کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے رکن ایوب خان گادھی پر حملے کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایوب گادھی زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رجانہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
PNP
Comments are closed.