by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا

سانگھڑ(پی این پی) شہر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر 4 افراد کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔واقعہ سانگھڑ شہر میں ایک نجی بینک کے سامنے پیش آیا، جہاں کھڑے افراد پر اچانک ایک شخص نے حملہ کردیا، ملزم نے مبینہ طور پر چار افراد کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سانول یونس اور یاسین انور شامل ہیں، جب کہ دیگر دو زخمیوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔متاثرہ افراد کے مطابق وہ نجی بینک کے سامنے کھڑے تھے کہ اچانک ایک شخص وہاں آیا، انہیں دانتوں سے کاٹا اور فرار ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، جب کہ اس غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ سمیت مختلف شہروں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پہلے ہی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں، تاہم انسان کی جانب سے دیگر افراد کو دانتوں سے کاٹنے کے اس واقعے نے شہر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

PNP

Comments are closed.