راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشانہ بن گئی
اسلام آباد (پی این پی)راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے ہوٹل میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نے ہوٹل منیجر کے ساتھ مل کر بس ہوسٹس کو ہوٹل میں کمرہ لے کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہو کر خاتون کو بیہوش کر کے زیادتی کی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کرایا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.