by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این پی) تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ کردیا گیا جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف صوبوں میں اگلے 3سے 6گھنٹوں کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے مختلف حصوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں اور الرٹ کے مطابق درج ذیل علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی مغربی ہواں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث پشاور، سوات، چترال، دیر، مردان اور وزیرستان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب کے جنوبی علاقوں اور شمالی حصوں کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ، جس میں کہا لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرج چمک کے دوران کھلے مقامات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

PNP

Comments are closed.