لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(پی این پی) لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے کم سن بھتیجے اور بھانجے کے غیر فطری فعل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انہیں تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گڑھی شاہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو جرم کا ٹاسک دے کر اسے چیلنج سمجھنے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔
PNP
Comments are closed.