ابوظہبی ٹی 10 کے 20 ویں میچ میں قیس احمد اور سلمان ارشاد کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مورس ویل اسیمپ آرمی نے بنگلہ ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی احمد نے 14 رنز دیکر 3 ، ارشاد نے 12 رنز دیکر 3 جبکہ کریم جنت نے 4 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ ٹائیگرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی تھی تاہم وہ 10 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ہدف کے تعاقب میں اینڈریز گوس نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بعد ازاں کپتان معین علی نے ناقابل شکست 12 اور نجیب اللہ زدران نے 13 رنز کی اننگز کھیل کر اسیمپ آرمی کو 8.2 اوورز میں ہدف تک پہنچایا۔ قیس احمد کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اس فتح نے اسیمپ آرمی کو 5 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پرپہنچادیا ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا