ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے خود کشی کر لی
وہاڑی(پی این پی) کرمپور میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے خود کشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا، ملزم عابد حسین زیر تعمیر عمارت میں چھپا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس کے سمجھانے کے باوجود ملزم نے خود پر فائر کیا، ملزم کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.