by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ چل بسیں

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ اور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے کرشنا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال بدھ کی دوپہر ہوا۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کرشنا مکھرجی کے انتقال کی اطلاع دی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے سوگ کے اس مشکل وقت میں مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی دعاؤں، محبت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

خاندان نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غم کی اس گھڑی میں ان کی نجی زندگی اور جذبات کا احترام کریں۔ تاہم کرشنا مکھرجی کی آخری رسومات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

کرشنا مکھرجی کا تعلق موسیقی کے شعبے سے تھا۔ انہیں 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیسری آنکھ‘ کے گیت ’عید کے دن گلے مل لے راجہ‘ سے خاص شہرت حاصل ہوئی۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد رانی مکھرجی کے مداحوں اور بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

PNP

Comments are closed.