by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا۔

پنجاب میں لاہور، لودھراں، وہاڑی، بورے والا، رحیم یارخان، راجن پور اور جہانیاں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جہانیاں میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبہ سندھ میں گھوٹکی، اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔

قمبر، شہدادکوٹ، سکھر، شکارپور میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔



PNP

Comments are closed.