by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کی امریکا کو نئی پیشکش، آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بڑا فارمولا سامنے آگیا

واشنگٹن (پی این پی)ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے،

جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے کی بات شامل ہے۔اس تجویز میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مخر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران کی یہ تازہ تجاویز امریکہ تک پہنچائیں، جن میں ایران نے پہلے آبنائے ہرمز اور محاصرے کے بحران کو حل کرنے اور اس کے ساتھ طویل مدت کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ثالثوں کو بتایا کہ ایرانی قیادت کے اندر اس بات پر اتفاق نہیں کہ امریکہ کے جوہری مطالبات کو کیسے پورا کیا جائے یا دیگر شرائط کو کس طرح تسلیم کیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناتھا کہ یہ واضح نہیں کہ وائٹ ہائوس ایران کی ان نئی تجاویز پر غور کرنے کے لیے کس حد تک تیار ہے۔

PNP

Comments are closed.