لاہور (پی این پی) پنجاب میں 2 سے 4 مئی کے دوران تیز ہواؤں، گردوغبار اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،
جس پر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ان دنوں میں پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان سمیت گردونواح شامل ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرج چمک کے وقت کھلے میدانوں یا درختوں کے نیچے ہرگز نہ جائیں۔ کسان موسمی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کریں، جبکہ سیاح شمالی علاقوں کے سفر کے دوران خصوصی احتیاط اختیار کریں۔
PNP
Comments are closed.