by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ملزمان 82 تولے سونا اور چاندی چھین کر فرار

کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے طارق روڈ اللہ والا چورنگی کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو جیولر کے ملازمین سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی چھین کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی چھین کر فرار ہوگئے۔

 واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نواز شیخ نے بتایا ابتدائی تفتیش کے دوران جیولر کی جانب پولیس کو بیان دیا گیا ہے کہ ان کے رائیڈر صدر سے 82 تولہ سونا اور 4 کلو چاندی لیکر طارق پر اپنی دکان آرہے تھے کہ طارق روڈ اللہ والا چورنگی کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو سونا اور چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے طارق روڈ پر موتی والا جیولو نامی سنار کے ملازمین صدر سے شاپر میں سونا اور چاندی لیکر آرہے تھے کہ طارق روڈ شارع قائدین سروس پر تعاقب میں آنے والے ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے۔

 پولیس جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے جس کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت اور ان کے فرار کے راستوں کا تعین کر کے روٹ میپ بنایا جائیگا تاہم واردات کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.