by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم کی ہدایت پر ہائی لاسز ٹرانسفارمرز کے خلاف آپریشن شروع، پیسکو

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہائی لاسز ٹرانسفارمرز کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

پیسکو حکام کےمطابق رشید گڑھی کے علاقوں غفور آباد، گڑھی حیات خان اور فضل رحیم میں کارروائی کی گئی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر رشید گڑھی کے 4 ہائی لاس ٹرانسفارمرز پر بجلی منقطع کردی۔

پیسکو کے مطابق 4 ٹرانسفارمرز پر 72 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

آپریشن کے دوران بجلی کے 130 سے زائد غیرقانونی کنڈے ہٹائے گئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں اب تک 300 سے زیادہ ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے۔



PNP

Comments are closed.