کراچی ( پی این پی )کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کلینک میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا تھا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح ملزمان میڈیکل سینٹر میں داخل ہوئے، ملزمان نے ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہوکر فائرنگ کی، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کو گولیاں مار دیں۔ ڈاکٹر کاشف او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران 2 نامعلوم مسلح ملزمان ہسپتال میں داخل ہوئے،کلینک میں 2 ڈاکٹر او پی ڈی کررہے تھے جس میں سے ایک کو ہی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے گلشنِ معمار میں ڈاکٹر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
PNP
Comments are closed.