8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
کراچی(پی این پی)پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی پار کر گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی، پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنے کے بعد خلیج عمان میں داخل ہوگیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا خیرپور نامی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر پاکستان آ رہا ہے۔ذرائع پی این ایس سی کے مطابق پاکستانی جہاز کویت کی پورٹ سے تیل لے کر نکلا تھا، خیرپورنامی جہاز دو سے تین روز میں کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔اوگرا حکام نے کہاکہ جہاز کی آمد سے ملک میں تیل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔
PNP
Comments are closed.