by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 370 افغان باشندے اور 3348 مشکوک افراد تھانے منتقل

فائل فوٹو۔

اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 2026 کے پہلے 4 ماہ میں 685 سرچ آپریشنز کیے گئے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ 65 ہزار 581 افراد اور 28 ہزار 603 گھرانوں کی چیکنگ کی گئی۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 7 ہزار 688 دکانیں اور 2 ہزار 596 ہوٹلز کی تلاشی لی۔ 370 غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور 3 ہزار 348 مشکوک افراد کو تھانے منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 7 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.