اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت سے جڑی 2 درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور ملاقات کی درخواست کی سماعت کریں گے۔
بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج کی رسائی کی استدعا کر رکھی ہے۔
مبشرہ خاور مانیکا کی درخواست رجسٹرار آفس نے نمبر الاٹ کرکے مقرر کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کےلیے دائر درخواست بھی سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔
اس درخواست کی سماعت بھی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے، اس معاملے میں اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرواچکے ہیں۔
عدالت عالیہ نے دیگر فریقین کو جواب جع کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے، سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مشاورت کے لیے سلمان اکرم راجا کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ ہوسکی تھی۔
PNP
Comments are closed.