by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور شہید بینظر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لسبیلہ، تربت، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو، حیدرآباد میں  45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور40، کراچی38، لاہور37، اسلام آباد، کوئٹہ، مظفر آباد 34، پشاور33 اور گلگت میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.