by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان طاہر کیا گیا ہے۔

 خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی، سکھر، سبی، لسبیلہ اور ٹھٹھہ میں 44، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور میں 40، لاہور میں 37، اسلام آباد، کوئٹہ میں 34، پشاور میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، پاکپتن، فیصل آباد، گجرات، وہاڑی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی بارش، آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔



PNP

Comments are closed.