by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اداکارہ نمرہ خان نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں، دلہے کا چہرہ سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ دنوں اپنی دوسری شادی کی اطلاع دی تھی، لیکن دلہا کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے مداحوں میں تجسس تھا۔

لیکن اب نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دلہے کا چہرہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے لندن میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی دوسری شادی کی اطلاع دی تھی۔ ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی تصاویر کے ساتھ نمرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس نئے رشتے کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔

ان کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ لیکن مداحوں کو تجسس تھا کہ نمرہ خان کا دلہا کون ہے؟

اب نمرہ خان نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اور اپنے نکاح کےلیے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے جوڑی کی تعریف کی ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

PNP

Comments are closed.