by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میہڑ میں مبینہ مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش

میہڑ میں مبینہ مضر صحت دودھ کی چائے پینے سے 16 افراد بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ اے سیکشن پولیس کے مطابق گل کالونی میں مضر صحت دودھ کی چائے پینے کے بعد گھر کے تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جہاں تمام افراد کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.