کراچی (پی این پی) ترک پیٹرولیم کمپنی کاسیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان آف شور ڈرلنگ کے لیے کراچی پہنچے گا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ترک جہاز کی آمد پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ترک جہاز کی کراچی آمد پر خود استقبال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور مکہ معاہدے کے بعد اہم سنگ میل ہے، پاکستان آف شور تیل و گیس کی تلاش میں ترکیہ کو مکمل معاونت فراہم کرے گا، آف شور منصوبہ پاکستان کی توانائی سلامتی اور ترکیہ سے تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر ایسی تاریخی کامیابی حاصل کریں گےجو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔
ترک پٹرولیم کے پراجیکٹ منیجر کا پاکستانی حکام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے۔
علی پرویز ملک نے تمام اداروں کو ترک جہاز کی آمد اور آف شور آپریشنز کے لیے رابطہ کاری کی ہدایت کی ہے۔
PNP
Comments are closed.