کراچی (پی این پی) محکمہ ریلوے نے تاجر برادری کی ڈیمانڈ پر ریلوے مفاد میں مزید مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ریلوے کو جنوری تک 14 مال گاڑیاں چلانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔
اجلاس میں فریٹ آمدن میں اضافے کیلیے خانیوال میں ڈرائی پورٹ بنانے کی منظوری اور مکینیکل وجوہات کے باعث حادثات پر ٹرین ایگزامینرز کے خلاف ایف آئی اے سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔
اوور لوڈنگ روکنے کیلیے 31 دسمبر تک ملک بھر میں مزید 5 وے برج نصب کر دیے جائیں گے۔ کارکردگی بہتر بنانے کیلیے ہیڈکوارٹرز کی آپریشنل میٹنگ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
آپریشن میٹنگ ڈویژن کی سطح پر ہوا کرے گی، سسٹم سے ڈی وی ایم اور ڈی وی ایس کوچز مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔
وزیر ریلوے نے پیداوار بڑھانے کیلیے سلیپر فیکٹریوں میں ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انجن اور کوچز کے پرزوں کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔
PNP
Comments are closed.