by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان مینز ٹیم فائنل میں

تصویر، سوشل میڈیا

ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان مینز ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی، سنگلز مقابلوں میں عاصم خان اور نور زمان نے کامیابی حاصل کی۔

اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا، ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے نشر کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں جاری 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان مینز ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔

پہلے سنگلز میں عاصم خان نے وانگ چی کو 1 کے مقابلے میں 3 گیمز سے ہرایا، دوسرے سنگلز میں نور زمان نے لاو زی کو 1 کے مقابلے میں 3 گیمز سے شکست دی۔

پاکستان مینز اسکواش ٹیم ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے ایونٹ میں شریک ہے، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔



PNP

Comments are closed.