خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک غیر معمولی شادی نے سب کو حیران کر دیا، جہاں خاتون جیل افسر نے سابق قیدی کو اپنا شریکِ حیات بنا لیا۔
رپورٹس کے مطابق ستنا سینٹرل جیل میں تعینات ڈپٹی جیلر فیروزہ نے 5 مئی کو چھتر پور کے علاقے لوکش نگر میں منعقدہ تقریب میں دھرمیندر عرف ابھیلاش کے ساتھ ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی۔دھرمیندر ایک قتل کے مقدمے میں 14 سال قید کی سزا کاٹ چکا تھا۔ اسے چانڈلہ میونسپل کونسل کے نائب صدر کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2020 میں جیل سے رہا ہوا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان قربت اس وقت پیدا ہوئی جب دھرمیندر جیل میں قید تھا۔ وقت کے ساتھ یہ تعلق محبت میں بدل گیا اور فیروزہ نے اس کی رہائی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔فیروزہ اس وقت بھی ستنا سینٹرل جیل میں بطور راؤنڈ آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا فیصلہ ہے اور وہ اپنی شادی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ لینا کوسٹا نے بھی تصدیق کی کہ فیروزہ شادی کے سلسلے میں چند روز کی چھٹی پر ہیں اور یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔
PNP
Comments are closed.