by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاک آسٹریلیا 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

— فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کے گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

راولپنڈی میں 30 مئی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔

فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔

لاہور میں 4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن ناصر حسین تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔



PNP

Comments are closed.