by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نادرا نے شہریوں‌ کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) کراچی کے علاقے ملیر اسپتال چورنگی کے قریب نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے،

جس سے علاقے کے لاکھوں شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ اور نادرا کراچی ریجن کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی خان نے شرکت کی۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ پرانے دفتر میں موجود تین ون ونڈو کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر سات کر دی گئی ہے، جس کے بعد روزانہ تقریباً 300 افراد کو خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

مرکز میں شہریوں کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور بزرگ افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایسے افراد جن کے فنگر پرنٹس واضح نہ ہونے کے باعث تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں، ان کے لیے بائیومیٹرک ویری فکیشن کی جدید سہولت بھی دستیاب ہے۔نادرا سینٹر میں معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسٹینڈ بائی جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جدید سہولیات سے مزین یہ مرکز اسپتال چورنگی اور اطراف کے علاقوں سمیت تقریباً 5 سے 7 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

نادرا نے ملیر اور کورنگی اضلاع کو الگ زونز میں تقسیم کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو دور دراز دفاتر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔اس نئی حکمت عملی کے تحت اب ملیر کے رہائشیوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کورنگی دفتر کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جبکہ ملیر ڈسٹرکٹ کا زونل آفس بھی اسی مرکز میں کام کرے گا۔ نادرا حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر شہریوں کا رش بڑھا تو سہولت کے لیے ایوننگ شفٹ بھی شروع کی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.