ٹی 20 سیریز، پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو کلین سوئپ شکست دیدی
پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 133 رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 90 پر ڈھیر ہوگئی، یوں میچ 133 رنز سے گرین شرٹس کے نام رہا۔
زمبابوے کی کیلس نے 32 اور زیمونو نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعدیہ اقبال نے 3 اور نشرہ سندھو نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
پاکستانی بولنگ لائن میں شامل طوبیٰ حسن، رامین شمیم اور فاطمہ ثناء نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 223 رنز اسکور کیے تھے۔
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹی 20 فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے، انہوں نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
PNP
Comments are closed.