خلع کی شرح میں ہوشربا اضافہ، فیملی کورٹس میں کیسز کے انبار لگ گئے
اسلام آباد (پی این پی)شہر اقتدار میں خلع کی شرح میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ فیملی کورٹس میں کیسز کے انبار لگ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک 45ہزار سے زائد خلع اور نان نفقہ کے کیسز دائر کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 300سے زائد فیملی کیسز فائل کیے جا رہے ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق 2023ء میں 85ہزار، 2024ء میں 91ہزار جبکہ 2025میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 30سے زائد کورٹ میرجز بھی ہو رہی ہیں۔ گزشتہ 4سالوں میں 38ایسے کیسز سامنے آئے جہاں شادی کے محض ایک سے تین ماہ بعد خلع لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق خلع اور نان نفقہ کے زیادہ تر کیسز پسند کی شادی کرنے والے فریقین کی جانب سے دائر کیے جا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.