by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چیئرمین پی سی بی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ و آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی—فائل فوٹو

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہو گیا، شرکت کے حوالے سے فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس رواں ماہ میں 2 مرحلوں میں ہوں گے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہو گا جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گی۔

آئ سی سی اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

موجودہ فارمیٹ میں ہر سیریز میں کم از کم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زمبابوے، آئر لینڈ اور افغانستان کو شامل کیے جانے پر غور کیا جائے گا۔

بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے شرکت کرنا ہے جنہیں آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تاہم محسن نقوی کے بھارت جانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔



PNP

Comments are closed.