by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا، نہ ہی جواب دینا ہے: سلمان علی آغا

سلمان علی آغا: فوٹو ایکس / بشکریہ پی سی بی 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میرے لیے تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ہے، خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں میری کارکردگی زیادہ بہتر ہے، مجھے کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کے لیے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ میری سنچری کے بعد سیلیبریشن بیٹے کے لیے تھی، دونوں ٹیموں نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھا کھیلیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے۔

 سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز میرے لیے اچھے نہیں رہے، لیکن میں چار سال سے پُرفارم کر رہا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم واپس لانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔



PNP

Comments are closed.