منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی سامنے آگئی۔
دستاویزات کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی نے 17 اپریل 2018ء کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جو 17 اپریل 2023ء کو ایکسپائر ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے قومی شناختی کارڈ بھی 6 دسمبر 2016ء کو کراچی سے بنوایا تھا، شناختی کارڈ پر ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کا پتہ درج ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنا نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ اہلخانہ کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق کیس کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جاسکیں۔
PNP
Comments are closed.