by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے اچھی تیاری کر رہے ہیں، مائیک ہیسن

تصویر، پی سی بی، فیس بک

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

لاہور میں وائٹ بال کیمپ کے دوران گفتگو میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ کیمپ میں آج وارم اپ میچ کھیل رہے ہیں، یہاں نئے کھلاڑی آئے ہیں جن کے ساتھ وقت نہیں گزارا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو جاننے کا اچھا موقع ہے، گرمی بہت ہے درجہ حرارت 43 ڈگری ہے مگر کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر پاکستان میں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے، واپس آنے سے قبل مجھے کچھ صحت کے مسائل تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دیکھ کر بہت انجوائے کیا، کچھ نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، ایک سائیڈ پر شارٹ باؤنڈریز رکھی ہیں جو بولرز کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.