کراچی، جعلی ٹکٹوں پر سفر کی کوشش، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ریلوے حکام نے کراچی میں جعلی ٹکٹوں پر ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان ریلوے کےمطابق ملزم 2 جعلی ٹکٹیں لے کر کراچی کینٹ ریزرویشن آفس سے تیسری ٹکٹ لینے آیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے عملے کو گرین لائن کی اکانومی کوچ نمبر 10 کا حوالہ دیا جبکہ گرین لائن ٹرین میں اکانومی کلاس کی دسویں کوچ موجود ہی نہیں تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے لیپ ٹاپ کے ذریعے 2 جعلی ٹکٹیں تیار کی تھیں اور ان کی بنیاد پر ایک اصلی ٹکٹ لینے ریزرویشن دفتر آیا تھا۔
PNP
Comments are closed.