by Rao Imran Suleman
Rao Nama

Salman Khan clarifies on his statement about being alone

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے تنہائی سے متعلق وائرل ہونے والے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا اور وہ دراصل اپنی ذات کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے وضاحتی پیغام میں سلمان خان نے لکھا کہ وہ اکیلے کیسے ہو سکتے ہیں جب ان کے پاس ایک بڑی فیملی اور دوست موجود ہیں، اور وہ تنہا بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کے مداح ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق لوگوں کی دعائیں اور محبت ہی ان کا اصل سہارا ہیں، اور وہ اپنے آپ کو کبھی ناشکرا نہیں سمجھ سکتے۔

اداکار نے مزید مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کبھی کبھی وہ لوگوں کے ساتھ رہ کر تھک جاتے ہیں، اسی لیے بعض اوقات خاموشی اختیار کرتے ہیں، لیکن ان کے بیان کو ’’بریکنگ نیوز‘‘ بنا دیا گیا۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ان کی والدہ بھی پوچھ رہی ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے، اس لیے سب کو پرسکون رہنا چاہیے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب اس سے قبل سلمان خان نے ایک تصویر کے ساتھ تنہائی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اکیلے اور تنہا رہنے کے فرق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکیلا رہنا ایک انتخاب ہے جبکہ تنہائی وہ کیفیت ہے جب کوئی ساتھ نہ ہو۔

اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جہاں کچھ صارفین نے اسے جذباتی کیفیت سے تعبیر کیا جبکہ دیگر نے ان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہا تھا۔ 



PNP

Comments are closed.